ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج نویں پارلیمنٹ کے کام کے آغاز پر ملت ایران کوتہذیب و تمدن وجود میں لانے والی مومن ، شجاع ، ذہین ، صابر ، عظیم ، حریت پسند اور انصاف پسند ملت قرار دیتے ہوۓ کہا کہ یہ ملت اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی مالک ملت ہے۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ ملت ایران نے پوری تاریخ میں الہی اقدار کا بطریق احسن دفاع کیا ہے، کہا کہ اس ملت نے الہی اقدار کے تحفظ کے لۓ اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا اور آج بھی توحید، آزادی اور عدل کا پرچم بلند کرنے کے لۓ اپنے تمام وسائل بروۓ کار لا رہی ہے۔
صدر مملکت نے اراکین پارلیمنٹ کو مخاطب کر کے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کی عظیم ملت اس بات کی خواہاں ہے کہ پارلیمنٹ کے ارکین انقلاب سے وابستہ اور انقلاب کے عظیم اہداف و مقاصد کے حصول کے لۓ کوشاں رہیں اور یہ ملت اپنے خادموں سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ وہ ملت کے حقوق کا دفاع کریں اور امتیازی رویوں کے خاتمے اور ایران کی ترقی کی کوشش کریں۔........ /169